ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

.

ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے اٹھنے والا خطرناک راکھ کا بادل بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرتا ہوا دنیا کی مصروف ترین فضائی گزرگاہوں میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔

مشرقی ایتھوپیا میں واقع عفار کے فعال آتش فشانی خطے میں واقع ہیلی گوبی کے اس دھماکے نے تقریباً 45 ہزار فٹ کی بلندی تک راکھ اور دھوئیں پر متشمل ایک ستون سا فضا میں بھیجنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر سویا ہوا آتش فشاں جاگنے لگا، سائنس دانوں کی وارننگ

یہ آتش فشاں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800  کلومیٹر شمال مشرق میں، اریٹریا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

گزشتہ روز یعنی پیر تک راکھ کا بادل یمن اور عمان تک پھیل چکا تھا اور اس کا رخ پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود کی جانب تھا۔

اس ناگہانی افتاد کے باعث متعدد ایئر لائنز کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں یا مہنگے متبادل راستے اختیار کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: 2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے راکھ کے بادل کی آمد کے لیے ہنگامی نگرانی شروع کردی ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق کراچی میں راکھ کے اثرات محسوس نہیں ہوں گے اور راکھ کا بادل بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز یعنی پیر کو گوادر سے 60  ناٹیکل میل جنوب میں راکھ کا مشاہدہ کرنے کے بعد حکام کو وارننگ جاری کی گئی تھی جو اب بھی برقرار ہے۔

تاہم اس کا زیادہ اثر عمان اور ممبئی فلائٹ ریجن میں ہو گا۔

فضائی ٹریفک متاثر

راکھ کے بادل کا رخ جنوبی ایشیا کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوا، ٹولوز آتش فشانی راکھ مشاورتی مرکز کے مطابق اونچائی پر موجود راکھ عمان سے گزر کر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہی ہے اور اس کے ذرات پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں۔

بادل کی غیر معمولی بلندی، جو زمینی سطح سے 10  سے 15 کلومیٹر تک پہنچ گئی، سیدھا تجارتی جیٹ طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے ٹکرا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند

فلائٹ ریڈار کی عالمی نقشہ بندی میں ایتھوپیا سے لے کر شمالی میانمار اور چین تک شدید ترین راکھ کی ایک سرخ پٹی دکھائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی دوپہر کے بعد متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کرنا شروع کر دیں۔

بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے اپنی 6 پروازیں منسوخ کیں جبکہ کنور اور ابوظہبی کے درمیان چلنے والی ایک پرواز کو احمد آباد موڑ دیا گیا۔

دوسری جانب اکاسا ایئر نے کہا کہ وہ صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: غیر فعال آتش فشاں کے دھانے پر آباد سعودی گاؤں میں خاص کیا ہے؟

ممبئی ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند ہیں، اس لیے ان پر نمایاں اثر پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق آتش فشانی راکھ طیاروں کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود باریک شیشے کے ذرات جیٹ انجن میں پگھل کر انہیں ناکارہ بنا سکتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز نے بھی پائلٹس کو شدید احتیاط برتنے اور راستے تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت بن گیا کہ کس طرح دور دراز میں ہونے والے قدرتی واقعات چند گھنٹوں میں دنیا بھر پر اثرات ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: روس میں 6 صدیوں بعد آتش فشاں پھٹ پڑا، کیا زلزلہ ذمہ دار ہے؟

یہ دھماکا آبنائے باب المندب کے قریب ہوا، جو یورپ اور ایشیا کے درمیان بحری تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔

جبکہ فضائی نظام فوری متاثر ہوا، سمندری نقل و حمل کے لیے بھی خدشات بڑھ گئے کیونکہ گھنی راکھ دھند کی طرح نظر کم کر سکتی ہے اور جہازوں کے انجن کے فلٹرز کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست خارج

بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا دوسرا روز، 12 قاری آج تلاوت پیش کریں گے

پاکستان نے افغانستان میں فضائی حملوں کی تردید کر دی

بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے

’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک