سکھ فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈا کے وزیراعظم جان کارنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کی خودمختاری کو مؤثر طریقے سے قربان کر دیا ہے۔
پنون نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم کارنی اپنی ذمہ داریوں کی بجائے ایک ’بینک ٹیلر‘ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں، جو کرنسی گننے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی حکومت کو نِجر سنگھ کے قتل اور بھارتی قونصل خانوں سے چلائے جانے والے جاسوسی نیٹ ورکس کے لیے جوابدہ ہونے سے بچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارنی کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے تحفظ کے بجائے بین الاقوامی دباؤ اور بھارتی انتظامیہ کے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔













