مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار انہوں نے بوائے فرینڈ کی تلاش کے حوالے سے بیان دے کر توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی طور پر سپورٹ فراہم کرے۔
فی الحال میں اپنی مالیات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ میں 3 ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو براہ کرم رابطہ کرے۔ ویسے بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے کہا کہ کوئی بھی آپ پر مفت خرچ نہیں کرے گا، کیونکہ اس کے بدلے میں ناجائز تعلقات کی توقع ہوگی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ سامعہ کو معاشرتی اخلاقیات اور اصولوں کی ضرورت ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے رویے کو کھلے عام فحاشی اور سستی سوچ کی عکاسی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سماعہ حجاب اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے سابق منگیتر کے خلاف ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان الزامات کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے تصدیق کی کہ وہ اپنے سابق منگیتر کو معاف کر چکی ہیں اور صلح ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
اس کے بعد سامعہ حجاب کی معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں رجب بٹ نے سامعہ حجاب کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی ہنستے ہوئے جواب دیا۔
رجب بٹ نے کہا کہ سامعہ کا جسم بہت خوبصورت ہے۔ جس پر سامعہ نے جواب میں کہا کہ ان کا پیٹ باہر نکلا ہوا ہے اور انہیں اسے کم کرنے کے لیے جم جانا پڑے گا۔ سامعہ نے مزید کہا کہ وہ ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں اور سب نے ان کا پیٹ دیکھا ہوا ہے۔ اس پر رجب نے کہا کہ میں نے کبھی تمہارے پیٹ پر غور نہیں کیا میں اور چیزوں پر غور کرتا ہوں، ہمارے لیے پیٹ ہی رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو کیوں معاف کیا؟ ٹک ٹاکر نے سب کچھ بتادیا
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی، نازیبا اور خاندانی اقدار کے خلاف قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے رویے شادیوں کے لیے خوفناک مثال ہیں۔














