بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر پر تشدد کا الزام، بڑے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کی شکایت دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔

 درخواست کی سماعت منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے روبرو ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟

کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا جیٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے شوہر نے نہ صرف ان پر کام کرنے پر پابندی لگائی بلکہ مبینہ طور پر مسلسل بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اداکارہ کے مطابق پیٹر ہاگ کا رویہ جارحانہ ہے اور انہیں شراب نوشی کی عادت ہے، جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار رہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے متعدد واقعات کے بعد سلینا جیٹلی کو آسٹریا میں اپنا گھر چھوڑ کر بھارت واپس آنا پڑا۔ دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں، جو اس وقت اپنے والد کے ساتھ آسٹریا میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا گیا

درخواست میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پیٹر ہاگ نے رواں سال اگست میں آسٹریا کی ایک عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ سلینا جیٹلی نے اپنی درخواست میں 50 کروڑ روپے معاوضے اور 10 لاکھ روپے ماہانہ خرچے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ انہوں نے اپنے بچوں تک رسائی کے حقوق بھی مانگے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن، فیصل آباد اور پشاور میزبانوں کی فہرست میں شامل

یوفون، اونک اور ٹیلی نار 5 جی سروسز فراہمی کے لیے تیار، اسپیکٹرم حاصل کرلیا

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟