جنوبی تھائی لینڈ میں مون سون کے تیز سلسلے کے باعث شدید بارشیں ہوئیں، تھائی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں سئ ملک کے کچھ حصّوں میں 300 سال میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق 19 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

شہریری آبی بیورو کی اسمارٹ واٹر آپریشن سینٹر کے مطابق 19 نومبر سے جاری 3 دنوں کے دوران جنوبی صوبوں میں مجموعی طور پر 630 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر
خاص طور پر ہٹ یائی میں 21 نومبر کو ایک دن میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس ضلع کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بہت بلند ہو گئی اور ندی نالے تیزی سے اوور فلو کر گئے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ تھائی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ سیلاب اور حادثات جیسے کرنٹ لگنے کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔













