ملتان سلطانز سے علی ترین کی جذباتی علیحدگی، اصولوں پر سمجھوتے سے انکار

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی ٹیم اور فینز کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

علی ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے فینز اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سیزن میں وہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کو اس خطے کی محنت اور لگن کے بارے میں بتاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:’اگر پی سی بی نے پابندی لگائی تو‘، علی ترین کی دھمکی آمیز پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

انہوں نے واضح کیا کہ مالی نقصانات کے باوجود وہ کبھی بھی ٹیم سے دور جانے کے بارے میں نہیں سوچے۔ علی ترین نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہر کسی کے پسندیدہ نہیں ہیں، لیکن وہ ہمیشہ ایماندار اور اصولوں پر قائم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں رہنے کے لیے اصولوں سے سمجھوتا کرنا پڑے تو وہ ٹیم کو کھڑے ہو کر چھوڑنے کو ترجیح دیں گے بجائے اس کے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے چلائیں۔

آخر میں علی ترین نے اپنے فینز سے کہا کہ جو بھی اگلے مالک کے طور پر ملتان سلطانز کو سنبھالے، اس کی حمایت کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ قانونی نوٹس پھاڑ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا نیا دھرنا جاری، کارکنوں کی تعداد گھٹنے لگی

28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے متوقع، جن امور پر اتفاق نہیں ہوسکا وہ اگلی ترامیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عالمی یومِ جڑواں ملتصق بچے: سعودی عرب کی تجویز اقوام متحدہ نے منظور کرلی

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم، منحرف سینیٹرز کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم میں ہلچل مچا دی، جنرل فیض حمید کیس کا آخری باب؟

کینیڈا کے وزیراعظم کارنی نے ملکی خودمختاری قربان کردی، گرپتونت سنگھ پنوں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا