اداکارہ کترینہ کیف نے شوہر وِکی کوشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ سمجھ دار اور پختہ سوچ رکھنے والے ہیں۔ کترینہ نے بتایا کہ وِکی کی یہ پختگی ان کی بہترین پرورش اور اقدار کی وجہ سے ہے۔
مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کترینہ نے بتایا کہ شوٹنگ یا دوروں کے بعد وِکی کہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں ڈراما اور تفریح کی کمی تھی، اور انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے بتایا ہے کہ میں تفریح مہیا کرتی ہوں، تو مجھے ماننا پڑے گا کہ میں واقعی کسی نہ کسی حد تک تفریح ہوں۔
View this post on Instagram
کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی محبت سے بھرپور کہانی ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ دونوں اداکار ایک دوسرے کی زندگی میں موجودگی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور کترینہ کیف کے تازہ انٹرویو میں بھی یہی محبت جھلکتی ہے۔













