ساؤتھ پنجاب کی ایئرلائن پہلی اڑان کب بھرے گی؟

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساؤتھ ایئر لائن کے نام سے پاکستان میں ایک نئی نجی ایئرلائن کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے، جس کا مقصد ساؤتھ پنجاب کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں کو ملک کے بڑے معاشی مراکز سے جوڑنا ہے۔ یہ نئی ایئر لائن فضائی سفر کو سستا، قابلِ رسائی اور مؤثر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلباء، کاروباری افراد اور مزدوروں کو آسان سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ کا ایئر سیال اور ایف آئی اے کو نوٹس

ساؤتھ ایئر کا باضابطہ افتتاح 25 نومبر 2025 کو ملتان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایئر لائن کا آغاز علاقائی رابطے، شمولیت اور ملک بھر میں خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے ایک تاریخی قدم ہے جو دیرینہ علاقائی خلا کو پُر کرنے میں مدد دے گا۔ ان کے مطابق یہ ایئرلائن چھوٹے اور دور دراز شہروں کے لیے بہتر سفری آپشنز فراہم کرے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایئر لائن جنوبی پنجاب کو اندرون سندھ، بلوچستان کے کچھ حصوں اور خیبر پختونخوا سے جوڑے گی۔ بہتر رسائی وسائل، تعلیم اور عوامی خدمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی جو قومی یکجہتی میں بھی حصہ ڈالے گی۔

انہوں نے ایئرلائن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرایے مناسب رکھے جائیں تاکہ تمام طبقات کے شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایئر کے کم کرایے قانون سازوں کے لیے بھی ریلیف فراہم کریں گے جنہیں مہنگے سفری اخراجات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق ایئر ساؤتھ کو لائسنس جاری ہو چکا ہے اور یہ 15 دسمبر سے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن محدود روٹس پر کام کرے گی اور ساؤتھ پنجاب کو سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے جوڑے گی۔

مستقبل میں ایئرلائن کا ہدف پاکستان کے شمالی علاقوں، جیسے گلگت، چترال اور اسکردو کے لیے پروازوں کا آغاز بھی ہے۔ آغاز میں ملتان سے کراچی کے لیے سروس شروع کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایس او ایس (سیکیورٹی آرگنائزنگ سسٹم) گروپ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ایس او ایس کمپنی 1994 میں ملتان میں قائم ہوئی تھی اور سیکیورٹی، کیش اِن ٹرانزٹ، کیش مینجمنٹ، اے ٹی ایم ریپلینشمنٹ، فارن کرنسی اور قیمتی اشیا کی درآمد و برآمد جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں