سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی ملک اسٹونیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ ملی ہے جسے ایک نوعمر لڑکی نے چبایا تھا۔

یہ دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف ٹارٹو کے انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی نے تحقیق کے دوران بیرچ ٹار کے ایک ٹکڑے پر دانتوں کے نشانات اور تھوک کے آثار دیکھے۔

یہ بھی پڑھیے: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا

بیرچ ٹار دراصل برچ درخت کی چھال کو خشک طریقے سے گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور قدیم دور میں اسے چبانے کے ساتھ ساتھ چپکانے والے مادے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

سائنس دانوں نے تھوک سے ڈی این اے نکال کر معلوم کیا کہ یہ ٹکڑا شاید ایک ایسی لڑکی نے چبایا تھا جس کے بال اور آنکھیں بھورے رنگ کی تھیں۔

مورخ بیٹنی ہیوز کے مطابق، یونیورسٹی کے پاس اسٹونیا کی 20 فیصد آبادی کے ڈی این اے کے نمونے محفوظ ہیں، جس سے قدیم ڈی این اے کا موازنہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ انکشاف چینل 4 پر نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: نیڈرلینڈز نے مصر کو 3 ہزار 500 سال قدیم مجسمہ واپس کرنے کا اعلان کردیا

بیٹنی ہیوز نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ماضی کا ایک معمولی سا ٹکڑا ہمیں ہزاروں سال پہلے کے انسانوں کے اتنا قریب لے آتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ لوگ بیرچ ٹار کو دانت درد کم کرنے اور چیزیں جوڑنے کے لیے چباتے تھے۔ یہ آج بھی بطور چپکنے والا مادہ استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کی بھوری آنکھیں اور بال اس تصور کو چیلنج کرتے ہیں کہ شمالی یورپی باشندوں کے بال اور آنکھیں ہمیشہ ہلکے رنگ کی ہوتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا