پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 4 برس میں ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی ہے اور خیبرپختونخوا میں یہ شرح 9.2 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب میں بیروزگاری 7.1 فیصد، سندھ میں 5.1 فیصد اور بلوچستان میں 5.4 فیصد رہی۔ اس دوران پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریا ت نے لیبر فورس سروے 2025-2024 کی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق ملک بھر میں قریباً 18 کروڑ افراد ورکنگ ایج میں ہیں، لیکن 9 کروڑ 65 لاکھ افراد لیبر فورس سروے سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیرف سے بھارت میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ

برسر روزگار افراد کی تعداد 8 کروڑ 31 لاکھ ہے، جنہیں اوسطاً 39,042 روپے ماہانہ اجرت دی جاتی ہے۔ سب سے کم اوسط اجرت پنجاب میں 38,189 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا میں 39,974 روپے، سندھ میں 39,801 روپے اور بلوچستان میں 41,780 روپے فی کس دی جاتی ہے۔

سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کام کر رہے ہیں، روزگار کی شرح 41.7 فیصد ہے۔ صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98 لاکھ افراد کام کر رہے ہیں (25.7 فیصد)، جبکہ زرعی شعبے میں 2 کروڑ 55 لاکھ افراد کام کر رہے ہیں، روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے۔

گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زرعی شعبے میں روزگار کی تعداد کم ہوئی جبکہ صنعت اور سروسز کے شعبوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ کے بیروزگار ہونے والے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

خیبرپختونخوا میں زراعت سے 30 لاکھ، لائیو سٹاک آپریشنز سے 69 لاکھ، پولٹری سے 31 لاکھ، ہیلتھ کیئر سے 83 لاکھ اور کوکنگ، کلیننگ و دیگر سرگرمیوں میں 1 کروڑ 93 لاکھ افراد منسلک ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی شعبہ وار روزگار میں مختلف تعداد ریکارڈ کی گئی۔

لیبر فورس سروے کے مطابق مردوں کی ماہانہ اوسط اجرت 39,302 اور خواتین کی 37,347 روپے رہی۔ غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے والے افراد 73 فیصد جبکہ رسمی شعبہ جات میں 26.6 فیصد ہیں۔ سروے میں فری لانسرز اور گھریلو خواتین و مرد حضرات کا ڈیٹا بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر آبادی میں اضافہ کنٹرول نہ کیا گیا تو 2040 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث معاشی ترقی کی رفتار سست رہی، جس سے ملک میں بے روزگاری بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب