شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کو مبینہ طور پر 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھے جانے کا واقعہ سامنے آنے پر چین سے شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایک خاتون، پریما وانگجوم تھونگڈوک، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 21 نومبر کو شنگھائی میں ٹرانزٹ کے دوران چینی حکام نے ان کا پاسپورٹ ‘غیر معتبر’ قرار دیتے ہوئے انہیں آگے سفر سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا مؤقف تھا کہ چونکہ خاتون کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے، اس لیے ان کا بھارتی پاسپورٹ معتبر نہیں۔ چین اروناچل پردیش کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اسے ‘زانگ نان’ کے نام سے پکارا جاتا ہے، تاہم بھارت اس دعوے کو مسلسل مسترد کرتا چلا آیا ہے۔

پریما تھونگڈوک کا کہنا ہے کہ انہیں جاپان جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ بغیر کسی واضح وجہ کے 18 گھنٹوں تک حراست میں رہیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کی رات جاری بیان میں کہا کہ ‘چینی حکام اب تک اپنے اقدامات کی کوئی قابل قبول وضاحت پیش نہیں کر سکے، جو بین الاقوامی فضائی سفر سے متعلق کئی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اس معاملے کو چین کے ساتھ بہت سختی سے اٹھایا ہے۔ دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر کی جانے والی چیکنگ متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق تھی۔

یہ بھی پڑھیے: چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں تناؤ کے باوجود بھارت اور چین تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اعلیٰ سطحی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا بحران برقرار ہے، جس میں دونوں جانب سے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا