پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مئی میں جنگ کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بڑھتے مالی نقصان کے باعث ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چین سے رابطہ کرکے سنکیانگ کے حساس فوجی فضائی زون ‘ہوٹان روٹ’ کے استعمال کی اجازت دلائے۔

چند ہفتے قبل بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد براہ راست پروازیں بحال ہوئی تھیں، جو ہمالیہ میں سرحدی جھڑپوں کے بعد معطل تھیں۔ اب ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپریل میں لگائی گئی پابندیوں نے اس کی طویل پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد اضافہ اور پروازوں کے وقت میں 3 گھنٹے تک اضافہ کمپنی کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ہُوٹان روٹ مل جائے تو ہفتہ وار 1.13 ملین ڈالر کے نقصان میں کمی آ سکتی ہے۔ کمپنی نے حکومت سے عارضی سبسڈی اور پرانے ٹیکس مسائل کے حل کی درخواست بھی کی ہے، تاکہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے پیدا شدہ مالی دباؤ میں کمی آسکے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فضائی پابندی کا سالانہ مالی اثر 455 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کمپنی کو ویسے ہی 439 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ چین سے راستہ مانگنے کا مقصد امریکا، یورپ اور کینیڈا جانے والی پروازوں کے وقت اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔

ایئر انڈیا نے تجویز دی ہے کہ چین ہُوٹان، کاشغر اور ارمچی ایئرپورٹس کو ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت بھی دے، لیکن اس پورے علاقے کی فوجی حساسیت اور بلند پہاڑی سلسلوں کے باعث بین الاقوامی ایئرلائنز عام طور پر اس راہداری سے گریز کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر دفاع نے تفصیلات پیش کردیں

پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد ایئر انڈیا نے دہلی واشنگٹن پرواز معطل کر دی ہے جبکہ سان فرانسسکو کے لیے براہ راست پروازیں بھی ‘ناقابلِ عمل’ قرار دی جا رہی ہیں۔ اس وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کم وقت والی غیر ملکی ایئرلائنز کا رخ کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم