فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری، علی اردشیر لاریجانی نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

مسٹر علی لاریجانی نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مؤثر مکالمہ اور مضبوط شراکت داری ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp