ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع رہائشی ٹاورز میں شدید آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق 7 میں سے 8 ٹاورز میں آگ پھیل چکی ہے، جبکہ فائر فائٹرز کئی گھنٹوں سے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدھ مت سے منسوب قیمتی جواہرات کی ہانگ کانگ میں نیلامی منسوخ، 127 سال بعد بھارت واپس پہنچ گئے

پولیس کے حوالے سے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ آگ لگنے والے کمپلیکس میں تقریباً 2,000 اپارٹمنٹس ہیں اور یہاں قریب 5,000 افراد رہائش پذیر تھے۔ فائر سروس نے محصور رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندر ہی رہیں، کھڑکیاں بند کریں اور بچاؤ ٹیموں کے انتظار میں رہیں۔

شی جن پنگ کا اظہار ہمدردی

چینی صدر شی جن پنگ نے متاثرہ افراد اور اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فائر فائٹر کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آگ بجھانے اور جانی و مالی نقصان کم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقامی باشندے اپنے گھروں کے جلتے ہوئے ٹاورز کو دیکھتے ہوئے باہر جمع ہیں، بعض لوگ روتے ہوئے اپنے گھروں کی تباہی دیکھ رہے ہیں، آگ کے دوران وقتاً فوقتاً دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ہانگ کانگ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومتی انفارمیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق شام 5 بجے تک 4 اموات کی تصدیق، 2 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ ایک شخص کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:ایئر انڈیا کی پرواز تکنیکی مسئلے کے شبہ پر بحفاظت ہانگ کانگ ایئرپورٹ لوٹ آئی

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوپہر 2 بجکر 51 منٹ پر وانگ فک کورٹ میں آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

آگ کی شدت بڑھنے پر اسے 3 بجکر 34 منٹ پر ’نمبر 4 الرٹ‘ یعنی دوسرے بلند ترین درجے تک بڑھا دیا گیا۔

وانگ فک کورٹ 8 بلاکس پر مشتمل ایک بڑا رہائشی کمپلیکس ہے جس میں تقریباً 2 ہزار اپارٹمنٹ یونٹس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:’بیڈمنٹن کھیلنے چلیں‘، ہانگ کانگ میں لڑکیاں اب اس کا کیا مطلب لیتی ہیں؟

متاثرہ ٹاور کے اطراف واقع کئی عمارتوں کے بیرونی حصے پر بانس کا اسٹرکچر لگا ہوا ہے۔

ہانگ کانگ کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ کے باعث تائی پو ہائی وے کا ایک پورا حصہ بند کر دیا گیا ہے اور بسوں کے روٹس بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان