اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی پاکستان میں اداکاراؤں کو شادی کے معاملے میں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہمدان عینا کو نئے کپڑے لے دو‘ ڈراما سیریل میں ثنا جاوید کی وارڈروب چوائس صارفین کو گراں گزر گئی
مزاحیہ شو مزاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آزاد اور خود مختار خواتین کو معاشرہ اب بھی جس نظر سے دیکھتا ہے وہ نہایت تکلیف دہ ہے۔

قدسیہ علی جنہوں نے ڈرامہ اولاد میں ایک خصوصی بچے کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں لوگوں کے رویے نہیں بدلے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 آ گیا لیکن خواتین خاص طور پر اداکاراؤں کے حوالے سے معاشرے کی سوچ وہی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں ایک شخص نے دوستی کے بعد یہ شرط رکھی کہ اگر وہ سنجیدہ تعلق چاہتی ہیں تو اپنا پیشہ چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام میں مردوں کی 4 شادیاں، پاکستانی سیلیبریٹیز کی کیا رائے ہے؟
قدسیہ کے مطابق لوگ خواتین اسٹارز کو دیکھتے ہیں، ان کی تعریف بھی کرتے ہیں لیکن انہیں اپنی زندگی یا خاندان کا حصہ بنانے سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد اور خود مختار خواتین پر آج بھی تنقید کی جاتی ہے اور انہیں مختلف زاویوں سے پرکھا جاتا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ معاشرہ ابھی بھی ذہنی طور پر بدلنے کو تیار نہیں۔













