دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست اترپردیش ضلع  پریاگ راج میں ہونے والی ایک شادی نے صدیوں پرانی روایت کو بدل کر سب کی توجہ حاصل کر لی، جب دلہن نے خود بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ کر نیا رواج قائم کیا۔

سوشل میڈیا پر اس انوکھی تقریب کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دیکھنے کے لیے لوگوں کا جمِ غفیر امڈ آیا۔ ویڈیو میں دلہن بھگی میں بیٹھی نظر آ رہی ہے اور گانوں کے ساتھ دلہن رقص بھی کر رہی ہے اس کے ساتھ پوری بارات بھی موجود ہے۔ دلہن کے رشتے داروں نے بارات کی آرتی اتاری جو عام طور پر دلہے کے گھر کی روایت ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NDTV India (@ndtvindia)

یہ انوکھا انتظام دلہن کے والد راجیش جیسوال کا خواب تھا۔ پانچ بیٹیوں کے باپ ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹیوں کی شادی بھی لڑکوں کی طرح دھوم دھام سے ہو۔ اسی خیال کو سچ کرنے کے لیے انہوں نے خصوصی شادی کارڈ بھی چھپوائے جن پر ’لڑکی کی بارات‘ تحریر تھا۔

گھر پہنچنے پر دلہے کے اہلِ خانہ نے دلہن کا گرمجوشی سے روایتی رسومات کے ساتھ دلہن کا استقبال کیا۔ شادی کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور بہت سے لوگ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے اس اقدام کو صنفی مساوات اور مثبت سماجی تبدیلی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا تو کوئی اس عمل کا مذاق اڑاتا نظر آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp