انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات کے روز انڈونیشیا کے مغربی حصے میں واقع سماٹرا کے ساحل کے قریب ایک جزیرے پر 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے دی ہے۔

ابتدائی طور پر نقصان یا سونامی وارننگ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند

امریکی جیولوجیکل سروے  کے مطابق یہ طاقتور جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 11:56 بجے سیمیولوے جزیرے میں محسوس کیا گیا۔

زلزلے کی اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

بحرِ ہند سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد کہا کہ اس زلزلے سے سونامی کے کسی ممکنہ خطرے کا اندیشہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا: خواتین کا جھاڑو اٹھا کر حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج

انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا اور ارضیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔

ایجنسی کے مطابق زلزلے کا یہ جھٹکا سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں: 8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 20 سالوں میں بھی نقصان کا ازالہ نہ ہوسکا

جنوب مشرقی ایشیا میں واقع وسیع جزائر پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں بار بار زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ بحرالکاہل کے ’رِنگ آف فائر‘ نامی خطے پر واقع ہے۔

ماہرین ارضیات کے مطابق یہ خطہ شدید زلزلہ خیزی کا حامل ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔

ان ارضیاتی عوامل کی وسعت جاپان سے شروع ہو کر جنوب مشرقی ایشیا سے ہوتی ہوئی بحرالکاہل کے بڑے حصے تک پھیلی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے