امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو اگلے سال میامی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کی دعوت منسوخ کر دی۔ ٹرمپ نے اعلان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی بیٹی کا اپنے ہی خاندان کے مردوں سے انوکھا فراڈ
ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کسی بھی فورم کی رکنیت کے قابل نہیں اور امریکا اس ملک کے لیے تمام مالی معاونت فوری طور پر روک دے گا۔
امریکی صدر جنوبی افریقہ میں زمین سے متعلق نئے قانون اور سفید فام کسانوں کے خلاف مبینہ مظالم کے دعووں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں، جنہیں جنوبی افریقی حکومت اور علاقائی رہنماؤں نے ثبوت سے خالی قرار دیا ہے۔

اس سے قبل امریکا نے جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے بھی انکار کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹرمپ کے الزامات کو نسلی خوف پھیلانے کی کوشش اور سیاسی مفاد کے لیے غلط بیانی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر کے درمیان ملاقات میں گرماگرمی
جنوبی افریقی صدر کے دفتر نے کہا کہ امریکا اجلاس میں شریک نہیں تھا، اس کے باوجود جی 20 صدارت کی دستاویزات امریکی سفارتخانے کے نمائندے کو باقاعدگی سے منتقل کر دی گئیں۔
حکومت نے واضح کیا کہ وہ جی 20 کی بانی اور فعال رکن کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھے گی۔














