پاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 دسمبر 2025 سے کراچی اور جدہ کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پروازیں شروع کر رہی ہے۔
✈️ We’re excited to announce the launch of our daily non-stop service between Karachi and Jeddah, starting December 10, 2025. This new route strengthens our expanding international network and enhances direct connectivity between Pakistan and Saudi Arabia.… pic.twitter.com/Qo0ytaEd1M
— flyjinnah (@flyjinnah) November 27, 2025
ترجمان کے مطابق یہ نئی سروس نہ صرف ایئرلائن کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنائے گی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بھی بہتر کرے گی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نئی پرواز دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولت اور بہتر شیڈول فراہم کرے گی، جب کہ عمرہ و زیارت کے سفر کرنے والوں کے لیے بھی یہ نیا روٹ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
ایئرلائن نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی نشستیں پہلے سے بک کروائیں کیونکہ نئی سروس کے باعث بکنگ میں اضافہ متوقع ہے۔














