90 دن کی مدت پوری کیے بغیر طلاق نافذ نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں واضح کیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے مطابق، چاہے طلاق 3 طلاق کی صورت میں دی جائے یا کسی اور شکل میں، اس کا قانونی نفاذ 90 روزہ مدت پوری ہونے سے قبل ممکن نہیں ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: تعلق بنانے اور شوہر سے طلاق لینے پر دباؤ ڈالنے والے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج

بینچ نے محمد حسن سلطان کی جانب سے دائر طلاق سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نکاح نامے میں بلا شرط بیوی کو حقِ طلاق تفویض کر دے تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا مکمل حق حاصل رہتا ہے۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ فریقین نے 2016 میں شادی کی تھی، اور نکاح نامے کی شق 18 کے تحت شوہر نے اپنی اہلیہ موریل شاہ کو غیر مشروط طور پر حقِ طلاق تفویض کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق، موریل شاہ نے 3 جولائی 2023 کو دفعہ 7(1) کے تحت طلاق کا نوٹس جاری کیا، لیکن قانونی مدت پوری ہونے سے قبل 10 اگست 2023 کو اس کارروائی کو واپس لے لیا۔ جس کے بعد متعلقہ آربیٹیشن کونسل کے چیئرمین نے طلاق کی کارروائی ختم کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘