موت کا پتہ چلانے والا خون ٹیسٹ تیار

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی کے سائنسدانوں نے خون کا ایک ایسا ٹیسٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ کسی انسان کی آئندہ 16 برس میں موت واقع ہوسکتی ہے یا نہیں۔

سائنسدانوں نے 44 ہزار افراد پر ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا جن سے حاصل کیے گئے 83 فیصد نتائج درست ثابت ہوئے ہیں۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والی سائنسدانوں کی ٹیم نے 14 ایسے طبی عناصر دریافت کیے جو موت کے خطرات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ مذکورہ عناصر انسانی جسم میں چربی، گلوکوز اور سوجن سمیت ہر چیز سے منسلک ہوتے ہیں۔

جن افراد کے خون ٹیسٹ کیے گئے ان کی عمریں 18 سے 109 سال کے درمیان تھیں اور سب کا تعلق یورپی خطے سے تھا۔ خون ٹیسٹ کرنے کے بعد دو سے 16 سال کے درمیان 5512 افراد کی موت واقع ہوئی۔

ٹیسٹ کے بعد جن افراد کی موت واقع ہوئی ان کے جسم میں دریافت کیے گئے 14 طبی عناصر کی مقدار کم تھی۔

تحقیق میں شامل ٹیم کا کہنا ہے کہ خون کے دباو اور جسم میں چکنائی کی مقدار کو سامنے رکھتے ہوئے پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ آئندہ برس موت واقع ہوگی یا نہیں لیکن دس سال قبل اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے مذکورہ ٹیسٹ کے نتائج 83 فیصد درست ہیں اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے لہذا فی الحال عام انسانوں کےلیے اسے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل