فلم ’نیلوفر‘ جس میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، 28 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ یہ فلم 2020 میں بننے شروع ہوئی تھی لیکن کئی تاخیر کے بعد اب ناظرین کے سامنے آئی ہے۔ فواد اور ماہرہ ایک دہائی بعد رومانوی کہانی میں دوبارہ اسکرین پر آئے ہیں، جس کے لیے مداح کافی پرجوش تھے۔
فلم کا پلاٹ اور اہم عناصر
’نیلوفر‘ کی کہانی ایک نابینا لڑکی اور ایک شاعر کے گرد گھومتی ہے جو اتفاقاً اس سے ملاقات کرتا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر عمار رسول نے لاہور کو تیسرا اہم کردار قرار دیا ہے، کیونکہ شہر کی تاریخی خوبصورتی کو فلم میں محبت کی کہانی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد شائقین نے ملے جلے تاثرات دیے ہیں۔ کچھ ناظرین نے فلم کو سست اور بوجھل قرار دیا اور کہا کہ اس میں مضبوط کہانی کی کمی ہے اور فلم صرف ستاروں کی موجودگی پر منحصر ہے۔ کچھ نے فلم کی شاعرانہ انداز اور سست رومانوی پیشکش کو بورنگ پایا اور کہا کہ ہمسفر کی سطح کی کیمسٹری موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا
دوسری جانب بہت سے مداحوں نے فواد اور ماہرہ کی کیمسٹری کو سراہا اور اداکاروں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ انہیں لاہور کے خوبصورت مناظر اور سست رفتار رومانوی کہانی پسند آئی۔
’نیلوفر‘ کو عوامی سطح پر ملا جلا ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔ فواد اور ماہرہ نے فلم کی پروموشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ناظرین فلم کو قریبی سینما میں دیکھ سکتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔














