پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا، اگر ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو عمران خان سے دل بھر کر ملاقاتیں کرنے کی ترکیب بتادی
اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ دہشتگردی اور افغان جنگ کے نقصانات کا شکار رہا ہے اور وفاق نے کبھی بھی صوبے کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ وفاق نے ہمارے صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے اس موقع پر افغان بحران اور پاکستان کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر افغانستان اور پاکستان سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے کے بغیر گزارا کر سکتے ہیں تو یہ ایک غلط فہمی ہے۔ پاکستان، افغانستان اور ایران برادر مسلم ممالک ہیں اور ہمیں اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا
انہوں نے بین الاقوامی امن کوششوں پر بھی بات کی اور کہا کہ قطر، ترکی اور دیگر ممالک امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں جبکہ سعودی عرب اور چین بھی پڑوسی ممالک کے تنازعات ختم کرنے اور امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔













