رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو عمران خان سے دل بھر کر ملاقاتیں کرنے کی ترکیب بتادی

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ یقین دہانی کرائے کہ عمران خان سے جیل میں صرف ملاقات ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی سرگرمی نہیں ہوگی تو ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا معمہ، حکومت کی خوف زدگی، سہیل آفریدی کو جھٹکا اور نور مقدم کیس میں نیا موڑ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ملاقات کے دوران یا بعد میں جلاؤ گھیراؤ، احتجاج یا ریاست کے خلاف ٹوئٹس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو پھر ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

ان کے بقول جیل میں بیٹھ کر کسی شخص کو اسلام آباد پرچڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ یا سیاسی احتجاج کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کروانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملاقات کے بعد اگر سیاسی رنگ دیا جائے یا پریس کانفرنس کی جائے تو جیل اتھارٹی قانون کے تحت اس پر اعتراض کر سکتی ہے۔ ملاقاتیں صرف ذاتی ملاقات تک محدود ہونی چاہییں۔

مزید پڑھیے: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستہ اپنائے،عطا تارڑ

انہوں نے پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ وہ جیل اتھارٹی کے ساتھ اپنے معاملات طے کریں اور قانون پر عمل کریں۔

سینیٹر ثنااللہ نے واضح کیا کہ عدالت نے کہا تھا کہ عمران خان کی فیملی اور وکلا ان سے ملاقات کر سکتے ہیں لیکن اس پر سیاست نہیں ہوگی مگر سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں۔

پاکستان افغانستان پر جنگ مسلط کرنا نہیں چاہتا

مزید برآں رانا ثنااللہ نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان پر جنگ مسلط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن وہ ایسے اڈوں کو نشانہ بنانے کا حق رکھتا ہے جہاں سے پاکستان پر حملے اور دہشتگرد کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے حملے کے بعد چینی باشندوں کو تاجکستانی سرحدی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرحد سے بھارت کی سرپرستی میں دہشتگرد کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان