صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi meets Pakistan and Sri Lanka players, team management, and the Rawalpindi Cricket Stadium groundstaff after the tri-series final.#PAKvSL | #CricketKiJeet pic.twitter.com/nz0pjTQIOY
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 29, 2025
صدرِ مملکت نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
مزید پڑھیں: سری لنکا میں سیلاب سے جانی نقصان پر صدر آصف زرداری کا اظہار تعزیت
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کا پُرامن اور کامیاب انعقاد پوری قوم، کھلاڑیوں اور منتظمین کی مشترکہ کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی20 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔














