سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہ ملکی سیریز میں محمد نواز کو مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، محمد نواز نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز فائنل: محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک

انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

’دیکھتے ہیں کہ ٹیم کو پارٹنرشپ درکار ہے یا جارحانہ کھیل کی ضرورت‘

محمد نواز نے فائنل کے بعد گفتگو میں کہا کہ جب ٹیم کو ضرورت ہو تو اس وقت کارکردگی دکھانا سب سے اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کوچز کے ساتھ مکمل منصوبہ بندی کرتے ہیں اور بطور اسپنر سادگی کے ساتھ گیند بازی کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی

ان کا کہنا تھا کہ فنگر اسپنر ہونے کی وجہ سے زیادہ آپشنز نہیں ہوتے، اس لیے وہ میچ کی صورتحال کو پڑھ کر اسی کے مطابق بولنگ کرتے ہیں۔

بیٹنگ کے حوالے سے محمد نواز کا کہنا تھا کہ وہ ہر موقع پر یہ دیکھتے ہیں کہ ٹیم کو پارٹنرشپ درکار ہے یا جارحانہ کھیل کی ضرورت ہے، اور اسی حساب سے بیٹنگ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا