پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس: صدر زرداری کا بھٹو اور بینظیر کو خراج تحسین

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے وژن، جرات اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت

صدر زرداری نے پارٹی کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں قوم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا۔ جب ملک میں آمریت کا راج تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوری مزاحمت کی علامت بن کر عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو صحیح سمت میں رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے اہم اقدامات یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین بھٹو شہید کی قیادت میں ملا، جو آج بھی ہماری جمہوریت کی اساس ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کی مضبوطی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اصلاحات، ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور زمین، محنت کشوں، تعلیم اور سماجی انصاف کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات پر فخر کرتی ہے۔

صدر زرداری نے ایم آر ڈی، اے آر ڈی، چارٹر آف ڈیموکریسی، 18ویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان جیسے اہم جمہوری مراحل میں پارٹی کے مرکزی کردار کا بھی حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں، کسانوں، خواتین، اقلیتوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز رہی ہے، اور یہی شاملیتی سوچ پارٹی کے سیاسی فلسفے کی بنیاد ہے۔

صدر زرداری نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اس دن کے موقع پر ہم جمہوریت، سماجی انصاف، مساوات اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر تازہ کریں، خصوصاً خواتین اور اقلیتوں کی شمولیت جن کی شرکت ایک پرامن اور تکثیری پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، وفاق کی حفاظت کریں اور روادار، ترقی پسند پاکستان کے لیے کام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں