آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہو چکا، وزیرخزانہ

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، وزیرخزانہ شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، مجموعی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترسیلاتِ زر بھی بڑھ رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے اور حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، وزیرخزانہ شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر پڑا ہے اور پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کلائمیٹ فنانسنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت دی ہے اور کابینہ سے منظوری کے لیے سمری بھیجی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد پانڈا بانڈ کے اجراء کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرخزانہ کا معاشی اشاریوں میں بہتری، شرح سود اور بجلی کے نرخ میں مزید کمی کا عندیہ

وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟