کراچی، سمندر میں 2 کشتیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کیماڑی کے قریب سمندر میں 2 کشتیوں کے ٹکرانے سے ایک کشتی ڈوب گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق حادثے میں 10 سے 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک زخمی خاتون دم توڑ گئی۔

حادثے کے وقت ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 20 سے 25 افراد سوار تھے جن میں سے متعدد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق 7 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی مدد سے نکال لیا گیا ہے جسمیں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بندرگاہ پر دنیا کا خوبصورت ترین جہاز لنگر انداز

پولیس کے مطابق واقعہ بابا بھٹ کے علاقے میں پیش آیا، جو سمندر میں جانے کے لیے کشتیوں کے راستے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp