خاتون کے دوبار حاملہ ہونے کا انوکھا واقعہ

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے دارالحکومت انگلینڈ میں ایک غیر معمولی واقعے میں خاتون نے دو بچیوں کو جنم دیا ہے جو ایک دوسری سے ایک ماہ چھوٹی بڑی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی بات ہے کہ ایک خاتون ایک ماہ کے وقفے کے بعد رحم میں پہلے سے موجود امیبریو(انڈا) کی موجودگی میں دوبارہ حاملہ ہوئی ہو۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک سپرفیٹیشن ہے۔ سپرفیٹیشن ایک انتہائی انوکھا واقعہ ہے جس سے خاتون حاملہ ہو چکی ہوتی ہے اور اس کا جسم ایسی تبدیلیوں سے گزر رہا ہوتا ہے کہ دوبارہ حاملہ ہونا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے کیوں کہ خاتون کے رحم کے اندر ایک فرٹیلائزڈ انڈا (جنین) پہلے سے ہی بڑھ رہا ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق لیومنسٹر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ سوفی سمال نے 2 ایسی بچیوں کو جنم دیا جن کی عمروں میں ایک ماہ کا وقفہ ہے، یعنی پہلے سے حاملہ سوفی سمال ایک ماہ بعد دوبارہ حاملہ ہوئیں ڈاکٹرز اسے ایک غیر معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔

سوفی سمال کا کہنا ہے کہ انہیں جب سردرد ہونا شروع ہوا تووہ اتنا سمجھیں کہ شائد میں حاملہ ہوں، پھر خیال کیا کہ شائد میں حاملہ نہیں ہوں اس لیے مجھے بچوں کی خواہش تھی اورمیں نے حاملہ ہونے کی کوششیں جاری رکھیں۔

سوفی کا مزید کہنا تھا کہ جب انھوں نے الٹرساؤنڈ کروایا تواسے معلوم ہوا کہ اس کے رحم میں 2 بچیاں ’ڈارسی‘ اور ’ہولی‘ پروان چڑھ رہی ہیں جو مختلف سائز کی ہیں۔

سوفی سمال کا کہنا ہے کہ میری بچیوں میں ڈارسی بڑی ہیں وہ جب رحم میں پروان چڑھنے لگی تو میری بیماری خوفناک تھی۔ مجھے 7 ہفتوں میں 8 بار اسپتال میں داخل کیا گیا اور میں نے 120 گھنٹے ڈرپ پر گزارے۔

ڈاکٹر بھی اس بات کو نہیں سمجھ سکے کہ میں اتنی بیمار کیوں ہوں۔ 7 ہفتوں میں میرا الٹراساؤنڈ اسکین ہوا تو ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ اس کے رحم میں جڑواں بچے پروان چڑھ رہے ہیں لیکن یہ دونوں ایک دوسرے سے چھوٹے بڑے ہیں۔

اس نے کہا کہ ان بچیوں کی جب پیدائش ہوئی تو ان کی نشوونما میں 35 فیصد کا فرق تھااور یہ 4 ہفتوں کے وقفے سے پیدا ہوئیں۔ سوفی نے یہ بھی کہا کہ جب وہ اپنے غیر معمولی حمل کے بارے میں بتاتی ہیں تو لوگ اکثر اسے پاگل سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ چند سال قبل آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ہاں ایک ہی دن 2 بچیوں کی پیدائش پر ہوا۔ ان کے بارے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ جڑواں نہیں ہیں۔ کیٹ ہل کی بیٹیاں ’شارلٹ‘ اور ’اولیویا‘ کے امیبریو کے پلنے میں 10 دن کا وقفہ تھا لیکن 1 ماہ کا وقفہ واقعی بہت بڑا انوکھا واقعہ ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp