وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15روز کے لیے ڈیزل مہنگا کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79پیسے کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سے قبل توقع ظاہر کی گئی تھی کہ عالمی سپلائی میں بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی کے باعث قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔














