جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، عمران خان کی 7 مقدمات میں 8 جون تک حفاظتی ضمانت منظور

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگرد ی عدالت نے عمران خان کی تمام 8 مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں  اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگائی آرائی کیسز میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیسز کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر  دلائل کاآغاز کردیا،عمران خان وکیل کے ساتھ روسٹرم پر آئے تو عدالت نے عمران خان کو نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کی ۔

جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ میرے خیال میں صرف ایک کیس ہے، جہاں آپ کا بیان ریکارڈ ہوا،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ہم نے اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی ٹیم زمان پارک آئی اور شامل کیا،ہمیں سکیورٹی تھریٹس تھے اس وجہ سے لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی۔

وکیل صفدرسلمان نے کہاکہ ہمارے کیسز8 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگے ہوئے ہیں،تمام کیسز میں میرا دستخط شدہ بیان موجود ہے وہ میں دینے کیلئے تیار ہوں ،ملک کے کیا حالات، ایک شخص کے آنے سے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے ،ہم تفتیشی افسر کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ان کا صرف یہ اصرار ہے وہاں آئیں ہمیں سکیورٹی تھریٹس ہیں ۔

عدالت نے استفسار کیا جب یہ پولیس لائنز میں تھے تو پولیس نے کیوں شامل تفتیش نہیں کیا؟آپ ہمارے پاس آجاتے تو ہم اجازت دے دیتے،لاہور کی جے آئی ٹی ان کے گھر جا کر تفتیش کررہی ہے تو آپ کیوں نہیں کر سکتے؟

سرکاری وکیل نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو پہلے بھی سکیورٹی دی،آپ شامل تفتیش ہونے کیلئے آفس آئیں ہم سکیورٹی دیں گے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ کرائم کی تفتیش نہیں کرنا چاہتے بلکہ اصرار ہے وہاں آئیں ،اگر کوئی بھی سوال ہے ہم اس کا جواب دیں گے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا آرڈر ہے عمران خان شامل تفتیش ہوں ۔

میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں خود کو خطرے میں ڈالتا ہوں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آگئے،عمران خان نے کہا کہ’’ مجھ پر پہلا قاتلانہ حملہ وزیر آباد  پھر جوڈیشل کمپلیکس میں قاتلانہ حملہ ہوا، کل وزیر داخلہ کا بیان آیا میری جان کو خطرہ ہے،وزیر داخلہ میری مخالف پارٹی کا ہے وہ کہہ رہا ہے میری جان کو خطرہ ہے،میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں خود کو خطرے میں ڈالتا ہوں۔‘‘

عمران خان نے عدالت میں کہا کہ ’’ تحقیقات  میں شامل ہونے کو تیار ہوں ، صرف چاہتا ہوں کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی طرز پر جے آئی ٹی انویسٹیگیشن کرلے۔‘‘

عدالت نے جے آئی ٹی کے کمرہ عدالت میں موجود نہ ہونے پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ کیا جے آئی ٹی والے قانون سے بالاتر ہیں وہ کیوں نہیں آئے،عدالت نے عمران خان کی دہشتگردی کے 8 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ،عدالت نے جے آئی ٹی کے سینئر افسر کو تھوڑی دیر میں طلب کرلیا۔

عمران خان نے  تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ نمبر 3، تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 143، تھانہ کھنہ میں 242,243، تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153,154، تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 128 اور تھانہ سنگجانی کے مقدمہ نمبر 143 میں ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔

اس سے قبل 9 مئی کو عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp