لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں آزادی چوک کے قریب میٹرو بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بس ٹریک کے کناروں پر لگے جنگلوں سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق بس میں سوار تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔

واقعے کے بعد آزادی چوک کے حصے میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

مزید بتایا گیا کہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک سروس معطل کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp