وفاق پر خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، سہیل آفریدی کا پریس کانفرنس میں دعویٰ

انہوں نے یہ بات پشاور میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کے دورے کے موقعے پر کی دورہ جہاں انہوں نے خصوصی بچوں اور معذور افراد کے لیے ’احساس امید پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں مگر پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

احساس امید پروگرام سے 10 ہزار افراد مستفید ہوں گے

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت شدید معذوری کے شکار 10 ہزار افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ رقم بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک منتقل کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟

بریفنگ کے مطابق اس پروگرام پر جنوری تا جون 2026 تک 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ مستحقین کا انتخاب زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت شفاف انداز میں کیا جائے گا۔

خصوصی بچوں کے لیے 23 نئی گاڑیاں فراہم

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں کے لیے 23 نئی ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی حوالے کیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان گاڑیوں کی خریداری پر 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا گیا کہ صوبے میں معذور افراد کو 2,000 الیکٹرک وہیل چیئرز، 2,500 مینول وہیل چیئرز اور 800 ٹرائی سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، جن پر مجموعی طور پر 76 کروڑ روپے لاگت آئی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کمزور طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس ہے وہی ہمارا راستہ ہے۔

انہوں نے زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ ضم اضلاع کے اسکولوں کے لیے بھی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں میں تمام ناپید سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟