بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے علاج کے سلسلے میں چین سے 5 رکنی ابتدائی میڈیکل ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
چینی ماہرین کی یہ ٹیم پیر کی دوپہر ایور کیئر اسپتال پہنچی جہاں خالدہ ضیا زیرِ علاج ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے۔ایل۔ مامون نے چینی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی۔
ڈاکٹر مامون کے مطابق اہم چینی میڈیکل ٹیم منگل کے روز ڈھاکہ پہنچے گی جو مزید خصوصی طبی جائزہ لے گی۔
خالدہ ضیا گزشتہ 4 روز سے ایور کیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل ہیں جہاں انہیں مسلسل طبی نگرانی اور خصوصی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی
ان کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی سربراہی کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین کر رہے ہیں۔














