راولپنڈی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر شہر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 3 دسمبر تک ہوگا، اور اس دوران جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، جبکہ اسلحلے کی نمائش، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، شہری کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔














