صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ: ایم آر آئی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیووٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حال ہی میں کیا گیا ایم آر آئی اسکین محض احتیاطی نوعیت کا تھا، جس میں ان کی قلبی صحت بہترین قرار پائی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی عمر کے افراد کے لیے اس طرح کے طبی معائنے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا دورہ جاپان، سرمایہ کاری کے بجائے صحت موضوعِ بحث بن گئی

لیووٹ کے مطابق، 79 سالہ صدر ٹرمپ کے دل کی امیجنگ بالکل معمول کے مطابق رہی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر کے دل کی شریانوں میں تنگی، خون کے بہاؤ میں رکاوٹ یا دل اور بڑی شریانوں میں کسی خرابی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دل کے خانوں کا حجم معمول کے مطابق ہے۔

’شریانوں کی دیواریں ہموار اور صحت مند دکھائی دیتی ہیں، اور سوزش یا خون جمنے کے آثار موجود نہیں۔‘

مزید پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کا قلبی نظام بہترین حالت میں ہے۔ ان کے پیٹ کی امیجنگ بھی بالکل نارمل پائی گئی۔

ٹرمپ نے حالیہ طبی معائنے کے دوران ایم آر آئی کروایا تھا، تاہم اس کے مقصد کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’امریکی صدر ٹرمپ انتقال کرگئے’ دعوے اور تصاویر وائرل ہونے لگیں

یہ طریقہ کار عام طبی معائنے میں شامل نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے یہ سوالات اٹھے کہ آیا وائٹ ہاؤس صدر کی صحت سے متعلق مکمل معلومات بروقت جاری کر رہا ہے یا نہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنی عمر اور صحت سے متعلق باتوں پر خاصے حساس ہیں۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک خاتون رپورٹر پر سوشل میڈیا کے ذریعے ذاتی حملہ کیا، جنہوں نے ایک رپورٹ میں یہ جائزہ لیا تھا کہ عمر کے اثرات ٹرمپ کی توانائی پر کس حد تک پڑ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘