ٹی20 کی بڑھتی مصروفیات، سلمان آغا کا کیلنڈر ایئر میں نیا سنگ میل

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر سلمان آغا نے 2025 میں 56 بین الاقوامی میچز کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے سال بھر میں 5 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 34 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی، یوں وہ ایک کیلنڈر ایئرمیں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے، سلمان علی آغا

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر بھارت کے راہول ڈریوڈ، پاکستان کے محمد یوسف اور بھارت کے ایم ایس دھونی کے پاس تھا۔

مذکورہ تینوں کرکٹرز نے 2006 میں 53-53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔

سلمان آغا نے یہ سنگ میل عبور کرکے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ پاکستان کی اس سال کی مصروف ترین بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان آغا 2025 میں قومی ٹیم کے ہر میچ میں شریک رہے، جس سے جدید کرکٹ، خاص طور پر ٹی20 فارمیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے مقابلوں کے بوجھ کا اندازہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا

آئی سی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020 کے بعد سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے بڑھتے ہوئے ورک لوڈ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سنگ میل کو سراہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اتنے زیادہ میچز کے باوجود سلمان آغا کی فٹنس اور فارم قابلِ تعریف رہی ہے، جو انہیں موجودہ دور کے نمایاں آل راؤنڈرز میں شامل کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک