پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امیگریشن سسٹم، مسافروں کی سہولت اور ایف آئی اے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر قائم تیز رفتار نظام کا معائنہ کیا، جس کے تحت مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو ان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے ساتھ منسلک کرکے جانچ کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ داخلہ کا ایئرپورٹ کا اچانک دورہ: امیگریشن کارکردگی کا جائزہ، ویزا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیا اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید سسٹم نے امیگریشن کے وقت اور سہولت میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔

محسن نقوی نے بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں کے کاؤنٹرز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی جدید تنظیم نو کا فیصلہ، محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا

مسافروں نے بتایا کہ امیگریشن کا عمل انتہائی تیزی سے، محض 2 منٹ میں مکمل ہو رہا ہے، جو پہلے کے مقابلے میں واضح بہتری ہے۔

مسافروں نے وزیر داخلہ سے گفتگو میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دوروں اور اقدامات کے باعث امیگریشن پروسیس پہلے سے زیادہ مؤثر اور عوام دوست ہو چکا ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نامکمل یا بوگس دستاویزات والے افراد کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے، وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ٹی20 کی بڑھتی مصروفیات، سلمان آغا کا کیلنڈر ایئر میں نیا سنگ میل

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک