اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں ہی بُلش مومینٹم برقرار رہا۔

ابتدائی کاروباری سیشن میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 167,000 کی حد عبور کر گیا

صبح 11 بج کر 25 منٹ پر کے ایس سی 100 انڈیکس 168,966.68 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 904.49 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔

انڈیکس پر اثر ڈالنے والی بڑی کمپنیوں جیسے ماری آئل، او جی ڈی سی، پاکستان آئل فیلڈز، لکی سیمنٹ، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، بینک الاسلامی اور یونائیٹڈ بینک کے شیئرز بھی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں: ’ایلیٹ کیپچر‘ پاکستانی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہا ہے، آئی ایم ایف

گزشتہ روز یعنی پیر کو بھی اسٹاک ایکسچینج نے دسمبر کے پہلے سیشن کا آغاز تیزی کے ساتھ کیا تھا۔

جہاں مضبوط ادارہ جاتی خریداری کے باعث بڑے انڈیکسز، مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور ٹریڈنگ والیوم میں واضح بہتری ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,384.50 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 168,062.19 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی منڈیوں میں منگل کو محتاط نوعیت کی تیزی دیکھنے میں آئی، کیونکہ کریپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیز گراوٹ اور جاپان میں شرح سود میں ممکنہ اضافے کے باعث عالمی بانڈ مارکیٹ پر دباؤ نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا

امریکی ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں معمولی استحکام دیکھا گیا، جبکہ جاپانی گورنمنٹ بانڈز پر 10 سالہ ییلڈ مزید بڑھ کر 1.88 فیصد کے ساتھ 17 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب، کرپٹو مارکیٹ میں اہم کرنسی بٹ کوائن نے پیر کو 5.2 فیصد کمی ریکارڈ کی اور 87,000 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی ہے، جو اکتوبر کی بلند ترین سطح سے تقریباً 30 فیصد کم ہے۔

ایشیا میں ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس پیر کی تیز گراوٹ کے بعد 0.5 فیصد اوپر آگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

’ہمیں بلا کر آپ یچھے ہٹ گئے؟، سہیل آفریدی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر کڑی تنقید

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟