ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا دورہ سری لنکا۔
سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا سٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے۔
ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنے میچز کولمبو میں کھیلے گا۔
— Abdul Ghaffar 🇵🇰 (@GhaffarDawnNews) December 2, 2025
یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں شیڈول ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے 25 نومبر کو 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیا تھا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 والے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی، جبکہ سہ ملکی سیریز میں بھی سری لنکا کی ٹیم شامل تھی۔














