نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔
ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔
@sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – 🐧
دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے کاسمیٹک پراسیجرز کروانا کسی صورت غلط نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر ہمارے پاس اتنے وسائل ہوتے تو ہم بھی یہ سب کرواتے‘۔
صبا فیصل ماضی میں بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ بہتر اور پرکشش نظر آنے کے لیے مختلف میک اپ اور بیوٹی پروسیجرز کا سہارا لیتی ہیں۔ ان کے مطابق ایسے ٹریٹمنٹس کروانے میں کوئی برائی نہیں اور ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات کے بارے میں بھی اس نوعیت کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اپنی ظاہری خوبصورتی میں نکھار لانے کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کا استعمال کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ صبا فیصل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے در شہوار، لشکر، باغی، ہمسفر، گھسی پٹی محبت، سرِ راہ، خدا اور محبت، حبس، کہیں دیپ جلے، کھائی، ذرا یاد کر، محبت تم سے نفرت سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔














