بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل زوال کا شکار ہو کر ایشیا کی سب سے کمزور کرنسیوں میں شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔ امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلا نے بھارتی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
بلومبرگ کے مطابق اس سال غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد نکال چکے ہیں، جبکہ بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کرنے کے باوجود روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔
MUMBAI (Reuters)- The Indian rupee fell past the key psychological level of 90 to the dollar on Wednesday, extending an eight-month decline as dollar outflows for trade and investment and a rush by companies to hedge against further weakness pummeled the currency.@alihamzaisb pic.twitter.com/XQNOZhXFT2
— Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درآمدات کی قیمتیں بڑھا کر کرنسی پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مودی نے پاکستان پر بات سے بچنے کے لیے آسیان سمٹ میں شرکت منسوخ کی: بلومبرگ
ماہرین نے بھارتی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور عوامی فیصلوں کو اس زوال کی بڑی وجہ قرار دیا ہے، جس سے ملک کو خطے کی کمزور ترین معاشی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔














