میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام اہم جرگے کا انعقاد، قبائلی عمائدین اور مشران کا مکمل تعاون کا عزم

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جرگے میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرا نشاہ نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی

اجلاس میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ شرکا نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ جرگے کے اختتام پر امن، ترقی اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی

اس موقع پر زور دیا گیا کہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین اور مشران علاقے میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟