پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے وزیرِ اعظم کے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے لیے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

استعفیٰ کے باوجود وہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، پاک امریکا ڈیجیٹل شراکت داری کی نئی راہ ہموار

13 اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کا استعفیٰ 21 اگست سے مؤثر تسلیم کر لیا ہے۔

بلال بن ثاقب کو 26 مئی کو معاونِ خصوصی کے طور پر وزیرِ مملکت کا درجہ دے کر تعینات کیا گیا تھا۔

جبکہ انہیں یکم اگست کو پرو بونو بنیادوں پر 3 سال کے لیے ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی ایک خود مختار وفاقی ادارہ ہے جس کا انتظام ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر بورڈ کے تحت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’دنیا کو ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں چاہییں‘،بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات

جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شامل ہیں۔

اتھارٹی کا مقصد غیر قانونی رقوم کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، اور فِن ٹیک، ترسیلاتِ زر اور ٹوکنائزڈ اثاثوں کے شعبوں میں مواقع پیدا کرنا ہے۔

جبکہ شریعت کے مطابق جدت کو ریگولیٹری سینڈ باکس کے ذریعے فروغ دینا بھی اس کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستان کرپٹو کرنسی میں واقعی بھارت کے مقابلے میں آگے نکل گیا ہے؟

فوربز کے مطابق بلال بن ثاقب تیابہ نامی ایک سماجی ادارے کے شریک بانی بھی ہیں، جسے فوربز نے پاکستان میں پانی کے بحران کے حل کے لیے کام کرنے والی تنظیم قرار دیا ہے۔

مزید برآں، بلال بن ثاقب کو 2023 میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں خدمات کے اعتراف میں ایم بی ای سے بھی نوازا گیا تھا۔

ایم بی ای برطانوی اعزاز ہے جو کسی ایسی نمایاں خدمات یا کامیابی پر دیا جاتا ہے جس کا معاشرے پر دیرپا اور اہم اثر پڑا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا

وفاقی آئینی عدالت نے ارشدشریف قتل کیس میں سوموٹو کارروائی کے تحت پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

شدید طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟