گٹر میں ڈوبنے والے 3 سالہ ابراہم کے والد نے کراچی بھر میں ڈھکن لگانے کا اعلان کردیا

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد شہر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق بچہ گرنے کے بعد تقریباً 15 گھنٹے تک پانی میں پھنسا رہا لیکن اسے کوئی نکالنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے 3سالہ ابراہیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ سب کچھ کھو چکے ہیں اور ان کا دکھ سننے والا کوئی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنی ہوتی تو کرچکی ہوتی، لیکن عملی طور پر ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہا کہ اگر حکومت گٹرز کے ڈھکن نہیں لگاسکتی تو وہ خود شہر میں کھلے مین ہولز کو ڈھانپنے کا کام شروع کریں گے تاکہ کوئی اور بچہ اس انجام کا شکار نہ ہو۔

شہریوں نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مختلف ماہرین اور سماجی کارکنوں نے بھی اس سانحے پر افسوس اور انتظامیہ پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف مہم جاری ہے اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

دوسری جانب گلشن ٹاؤن کے میونسپل کمشنر نے میونسپل کونسل کو خط لکھ کر وضاحت کی ہے کہ یہ علاقہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے ماتحت ہے۔

متاثرہ گھرانے کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کسی سینیئر افسر نے آ کر ان سے اظہار ہمدردی تک نہیں کیا اور نہ ہی ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور آپریشن 15 گھنٹے تک جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی