بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں 13ویں عام پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی تشدد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا

یہ انکشاف ہیومن رائٹس سپورٹ سوسائٹی (ایچ آر ایس ایس) کی ماہانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

انتخابی تشدد: 2 ہلاکتیں، 262 زخمی

ایچ آر ایس ایس کی نومبر رپورٹ کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران مختلف جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 262 زخمی ہوئے۔

یہ تنازعات زیادہ تر امیدواروں کی نامزدگی کے مسائل، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور محروم امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا نتیجہ تھے۔

وسیع سیاسی تشدد: 12 اموات، 874 زخمی

انتخابی جھڑپوں کے علاوہ ایچ آر ایس ایس نے سیاسی تشدد کے 96 واقعات ریکارڈ کیے، جن میں 12 افراد مارے گئے اور 874 زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف بی این پی کے اندرونی اختلافات سے متعلق 33 واقعات میں 10 ہلاکتیں اور 479 زخمی رپورٹ ہوئے۔

دیگر اہم جھڑپیں

بی این پی اور عوامی لیگ میں 9 جھڑپوں میں 52 افراد زخمی ہوئے، بی این پی اور جماعت اسلامی میں 6 جھڑپوں میں 41 اور بی این پی اور دیگر جماعتوں میں 15 جھڑپوں میں 155 زخمی ہوئے جبکہ  مختلف جماعتوں کے مابین 20 جھڑپوں میں ایک ہلاک اور 91 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

سیاسی ہلاکتوں میں 11 کارکن بی این پی کے تھے جبکہ ایک ہلاکت جے ایس ایس دھڑے سے تعلق رکھنے والے شخص کی تھی۔

صحافیوں پر حملے

صحافیوں پر حملے اور سائبر سیکیورٹی ایکٹ کا استعمال ایچ آر ایس ایس نے صحافیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی۔

کل 23 واقعات میں22  صحافی زخمی ہوئے،11  کو دھمکیاں ملیں،ایک  صحافی گرفتار ہوا اور2  صحافیوں پر  ہراسانی کے مقدمات ہوئے۔

مزید برآں سائبر سیکیورٹی ایکٹ 2025 کے تحت 7 نئے مقدمات درج کیے گئے جن میں 9 گرفتاریاں اور 27 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی تشویش ناک رہی۔ نومبر میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے 16 واقعات ہوئے جن میں 16 ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو بنگلہ دیش میں کرپشن کیس میں سزائیں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں 2 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ جیلوں میں 12 اموات ہوئیں جن میں سے 3 سزا یافتہ اور 9 زیر سماعت قیدی تھے۔

مزید برآں مختلف انسدادِ دہشتگردی و سیکیورٹی قوانین کے تحت 38 مقدمات سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ، عوامی لیگ کارکنوں اور دیگر افراد کے خلاف درج کیے گئے جن میں 1,166 نامزد اور 2,301 نامعلوم افراد شامل تھے۔

سیاسی گرفتاریاں

نومبر میں سیاسی بنیادوں پر 1,993 گرفتاریاں ہوئیں، جن میں1,714 عوامی لیگ کارکنان اور36  بی این پی کارکنان گرفتار کیے گئے۔

ملکی سطح پر مشترکہ سیکیورٹی فورسز نے 6,000 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جن میں بیشتر کا تعلق عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔

خواتین، بچوں اور مزدوروں کے خلاف تشدد کے واقعات

رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کی صورتحال بھی بدستور سنگین ہے۔

خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے واقعات ہوئے،177  خواتین و بچیاں تشدد کا شکار ہوئیں، 48  ریپ کیسز ہوئے،13 اجتماعی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے، 2 ریپ کے بعد قتل ہوئے،36 جنسی ہراسانی کے کیس سامنے آئیے، جہیز کے تنازعے پر 3 ہلاکتیں ہوئیں ، گھریلو تشدد سے 29 اموات ہوئیں اور24  خواتین کی خودکشی کے واقعات سامنے آئے۔

بچوں پر تشدد

رپورٹ کے مطابق کل103  بچے متاثر ہوئے جن میں 20 بچوں کی اموات ہوئیں۔

مزدوروں کے خلاف تشدد اور حادثات

تشدد اور حادثات کے نتیجے میں 4  مزدور تشدد میں ہلاک، 76 زخمی ہوئے جبکہ کام کی غیر محفوظ جگہوں پر 14 اموات ہوئیں۔

سرحدی واقعات

بنگلہ دیش بھارت سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائیوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

بنگلہ دیش میانمر سمندری سرحد

اراکان آرمی نے خلیج بنگال کے قریب 26 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو پکڑ لیا اور 4 ماہی گیر کشتیاں ضبط کر لیں۔

انسانی حقوق کا بڑھتا بحران

ایچ آر ایس ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  اعجاز الاسلام نے سیاسی کشیدگی، انتخابی تشدد، اظہارِ رائے کی پابندیوں اور دوران حراست ہلاکتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک میں انسانی حقوق کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

اعجاز الاسلام نے حکومت، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، صحافیوں اور حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جمہوری عمل کے تحفظ اور حقِ احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں