ممبئی کے نوجوان کا والدین کو نئے گھر کا تحفہ، جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممبئی کے رہائشی نوجوان نے اپنے والدین کو نیا فلیٹ تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے یہ خوشی والدین کو اس وقت دی جب وہ اسے محض کرائے کا گھر سمجھ رہے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد خوشی سے جھومنے لگتے ہیں جبکہ والدہ حیرت اور جذبات کے باعث رو پڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟

ویڈیو میں جین اپنے والدین کے ساتھ نئے گھر میں موجود ہے۔ والدین اسے کرائے کا مکان سمجھ رہے تھے تاہم جین نے انکشاف کیا کہ یہ گھر اس نے خرید کر والدین کے نام کیا ہے۔ اس نے انہیں گھر کے قانونی کاغذات اور نیم پلیٹ دکھائی جس پر والدین کے نام درج تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashish jain 👑 (@ashishjain_2202)

یہ خبر سنتے ہی والد نے بیٹے کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور خوشی سے ناچنے لگے، جبکہ والدہ حیرت کے باعث خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ جین نے چابی والدین کے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ گھر آپ کا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل

جین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی خوشی میرے لیے سب کچھ ہے‘۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اس نیکی اور محبت بھرے عمل کو سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ نایاب لمحہ جب باپ بیٹے کو بوسہ دیتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، 7 سالہ بچی کے لیے سالگرہ کے موقع پر قدرت کا شاندار تحفہ

ایک اور نے کہا کہ ’والدین کا ری ایکشن قیمتی ہے… بیٹے کی محنت رنگ لے آئی، دیکھ کر رونا آگیا‘۔
تیسرے صارف نے کہا کہ ’والد کے تاثرات سونے کے برابر ہیں‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’اتنی خوبصورت ماں، ردعمل بے مثال‘۔

ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ’والدین کو اپنے گھر کی چابی دینا… یہ وہ لمحات ہیں جو کوئی والدین بھول نہیں سکتے، اللہ برکت دے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو