’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی صنعتکار مکیش امبانی بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے اور جوڑے سے ملاقات کرنے اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال آتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ دپیکا کی بیٹی کی پیدائش ممبئی میں این ایچ ریلائنس اسپتال میں ہوئی جو کہ امبانی خاندان کی ملکیت بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش

مکیش امبانی کے دیپیکا کی بیٹی کو اسپتال دیکھنے کے لیے آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے کہ آخر ایشیا کے امیر ترین مکیشن امبانی نے رنویر اور دیپیکا کی بیٹی کو منہ دکھائی میں کیا دیا ہو گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ دیپیکا کی بیٹی کو مکیش امبانی سے کتنا شگن ملا ہو گا؟ وہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ بچی کی منہ دکھائی 101 کروڑ روپے ہوگی۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ امیر لوگ نومولود بچوں کو دیکھنے کے لیے ساتھ کیا تحفہ لے کر جاتے ہوں گے۔

محمد حمید نامی ایک صارف نے لکھا کہ مکیش امبانی نے رنویر اور دیپیکا کی بیٹی کو دبئی میں ایک ولا تحفے میں دیا ہے۔ ایک بھارتی صارف نے کہا لگتا ہے جوڑے کے ہاں سونے کی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ وہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے اسپتال میں بننے والے بل کے بارے میں جاننا ہے کہ آخر اس جوڑے کا کتنا خرچہ آیا ہوگا۔

مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ مبارکباد دینے والوں میں عالیہ بھٹ، ان کی بہن شاہین بھٹ، شریا گھوشال، پریانکا چوپڑا، ارجن کپور، بپاشا باسو، کریتی سینن، روبینہ دلیک، امروتا خانولکر، اتھیا شیٹی، ملائیکہ اروڑہ اور کئی دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند دنوں قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

رنویر سنگھ کی ایک پُرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں رنویر کو دیپیکا کی طرح  خوبصورت بیٹی کی خواہش کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والے کلپ میں اداکار  رنویر سنگھ کو  کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’میری شادی ہو گئی ہے اور اب کچھ سالوں میں میرے  بچے بھی ہوں گے‘۔

رنویر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی بھابھی بچپن میں اتنی پیاری بچی تھی میں تو روز اُن کی بچپن کی تصاویر دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں بھگوان! ایک ایسی بچی مجھے دیدے تاکہ  میری زندگی سیٹ ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ

خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے

ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت

صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کار آمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں