دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ اچھی باتیں کرو، یہاں تھوڑی نہ ’زبان کیسری‘ کریں گے۔
Shahrukh went to a wedding to dance…obviously got paid for it.
This girl mocked him with Zuban Kesri and Vimal gestures and asked him to do it as well.
SRK looks so embarassed but couldn't do anything 😭😭 pic.twitter.com/h0W6kgB2II
— Incognito (@Incognito_qfs) December 3, 2025
جب اس نے مزید اصرار کیا تو اداکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا ’ارے نہیں، بین ہو چکی ہیں چیزیں، خراب ہو جائیں گے میرے کو بھی بین کروا دوگی؟‘۔ لڑکی نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی فین کے لیے بھی یہ ڈائیلاگ نہیں بولیں گے؟ اس پر شاہ رُخ خان نے فوری جواب دیا کہ ’میری فین ہو یا ومل کی؟‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھے لگا یہ منت کا سی سی ٹی وی یوٹیوب پر شیئر کر رہا ہے‘، شاہ رخ خان کا بیٹے کی ویب سیریز پر ردعمل
شاہ رُخ خان کی یہ حاضر جوابی اور مزاحیہ ردِ عمل سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں کئی مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شاہ رُخ ایک شادی میں پرفارمنس کے لیے گئے جس کے انہیں پیسے بھی ملے۔ ایک لڑکی نے ان کا مذاق اڑایا اور زبان کیسری اور ومل کے اشارے کیے اور ان سے بھی ویسا کرنے کو کہا۔ اس پر وہ بہت شرمندہ شرمندہ لگ رہے تھے لیکن کچھ کر نہیں سکے۔














